شوہر حق مہر میں لکھی چیزیں اہلیہ کو ادا کرنے کا پابند ہے: چیف جسٹس پاکستان

Jan 30, 2026 | 12:25:PM
شوہر حق مہر میں لکھی چیزیں اہلیہ کو ادا کرنے کا پابند ہے: چیف جسٹس پاکستان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے شوہر حق مہر میں لکھی چیزیں بیوی کوادا کرنے کا پابند ہے۔
جہیز اور حق مہر کیسز کی سماعت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔
وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ حق مہر میں 40 تولہ سونا بہت زیادہ ہے، میرا مؤکل 20 تولہ ادا کرنے کو تیار ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 20 تولہ سے اور بڑھائیں تو شاید خاتون تصفیہ پر آمادہ ہو جائیں، عدالت ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ عورت کے ساتھ جب شادی کرتے ہیں تو نکاح نامے کے تحت ادائیگی لازم ہے، شوہر حق مہر میں لکھی چیزیں اہلیہ کو ادا کرنے کا پابند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سولہ سے اٹھارہ سال کے بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی مشروط اجازت
سپریم کورٹ نے جہیز اور حق مہر سے متعلق مختلف درخواستیں خارج کر دیں۔