سولہ سے اٹھارہ سال کے بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی  مشروط اجازت

Jan 30, 2026 | 11:34:AM
سولہ سے اٹھارہ سال کے بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی  مشروط اجازت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی)سولہ سال سے اٹھارہ سال کے بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی مشروط اجازت مل گئی۔
قائمہ کمیٹی کی منظوری کے بعدآرڈنینس کے اجرا ءکے بعد لائسنس یا پرمٹ کا اجرا شروع کیا جائےگا،پرمٹ بنوانےکےلئے والد یا گارڈین کی اجازت لازمی ہوگی۔
سولہ سال سے 18سال کے بچوں کوون ٹو فائیو سے اوپر سی سی کی بائیکس چلانے کی اجازت نہیں ہوگی،پرمٹ ہولڈر کا لائسنس 18سال کی عمر پوری ہوتے ہی منسوخ کردیا جائےگا۔
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیرکاکہناہے کہ قائمہ کمیٹی کی منظوری کے بعدآرڈنینس کے اجراء کے بعد لائسنس یا پرمٹ کا اجرا شروع کیا جائےگا،پرمٹ بنوانے کےلئے ب فارم کے ساتھ والد یا گارڈین کی اجازت کاسٹیمپ پیپر ساتھ لف کرنا ہوگا۔
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیرکے مطابق الیکٹرک بائیکس بھی اسی طرح ایک محدود لمٹ سے اوپر کی نہیں چلا سکیں گے،پرمٹ ہولڈر کا لائسنس 18سال کی عمر پوری ہوتے ہی منسوخ کردیا جائےگااور18سال کی عمر پوری ہونے کے بعد نیا لائسنس جاری کروانا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ بھاٹی گیٹ؛عظمیٰ بخاری کا عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیرکے مطابق سولہ سال کے بچوں کو کابینہ کی منظوری اورگورنر پنجاب کی جانب سے آرڈنینس  کے فوری بعدلائسنس اورپرمٹ کااجرا ءشروع کردیا جائےگا۔