سانحہ بھاٹی گیٹ افسوسناک لیکن گٹر کے ڈھکن لگانا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری نہیں؛ رانا ثنااللہ

Jan 30, 2026 | 11:16:AM
سانحہ بھاٹی گیٹ افسوسناک لیکن گٹر کے ڈھکن لگانا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری نہیں؛ رانا ثنااللہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ لاہوربھاٹی گیٹ کے واقعے پر بہت افسوس ہے لیکن گٹر کے ڈھکن لگانا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری نہیں ہے۔ 
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئررہنما اوروزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی اموررانا ثنا اللہ نے کہا کہ لاہور میں جو واقعہ پیش آیا وہ انتہائی افسوسناک ہے لیکن گٹر کے ڈھکن لگانا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری نہیں ہے۔
راناثناءاللہ نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کے افسران کو طلب کیا اور ان کی سرزنش بھی کی ہے۔
یادرہے کہ لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں ایک خاتون اور اس کی 10 ماہ کی بیٹی گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گئی تھی ، ابتدا میں پولیس اور متعلقہ ادارے اس بات سے انکار کرتے رہے کہ کوئی گٹر میں گرا ہے بلکہ پولیس نے تو شکایت لیکر تھانے آنے والے خاتون کے شوہر کو ہی گرفتار کر لیا تھا،تاہم وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازنےاس واقعہ پرکئی افسروں کو نوکری سے برطرف کرنے اور گرفتار کرنے کے احکامات دے دیئے اور کئی افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا، متاثرہ فیملی کو کنٹریکٹر سے ایک کروڑ روپے دلوانے کا حکم بھی دیا ہے۔
وزیراعلٰی مریم نواز شریف نےاس سانحہ پر خصوصی اجلاس منعقدکیا، اجلاس میں انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کی کوتاہیوں کی مکمل سکروٹنی کی اور حکم دیا کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹیپا زاہد عباس اور واسا کے ڈائریکٹر عثمان بابر کو نوکری سے برخاست کریں ، دونوں کو گرفتار بھی کریں،  ٹیپا کے ایک ڈائریکٹر کو وزیراعلیٰ مریم نواز کے حکم پر کل شب ہی معطل کر دیا گیا تھا
 وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ چیف سیکرٹری اس چیز کو اینشور کریں انہیں (زاہد عباس اور عثمان بابر کو) دوبارہ کہیں نوکری نہیں ملنی چاہئے،انہوں نے مزید کہا کہ دونوں افسران کو فوری گرفتار کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں:برف باری اوربارشیں؛پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
چیف منسٹر مریم نواز شریف نے اجلاس میں موجود سینئر افسروں کو ڈانٹتے ہوئے کہا کمشنر صاحبہ ، ڈی سی اور ڈی جی ایل ڈی اے، سزا تو آپکو ملنی چاہئے ،انہوںنے واسا کے متعلقہ افسر کے بارے میں چیف سیکرٹری سے استفسار کیاتو چیف سیکرٹری سے پہلے ایم ڈی واسا نے ڈائریکٹر عثمان بابر کا نام بتا دیا  جس پر مریم نواز شریف نے چیف سیکرٹری کو واسا کے ڈائریکٹر عثمان بابر کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔