میانوالی میں سی ٹی ڈی کا چھاپہ، 6 خطرناک دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابد چوہدری)میانوالی میں چاپڑی ڈیم کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے چاپڑی ڈیم کے قریب چھاپہ مارا تھا کہ اسی دوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 6 خطرناک دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ 8 دہشتگرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشتگردوں سے ایک خودکش جیکٹ، 3 دستی بم، 3 ایس ایم جیز، 200 گولیاں اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیکنالوجی کا نیا انقلاب ،دبئی میں روبوٹس اب گھر تعمیر کرینگے
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔