لاہور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار، پی ٹی آئی امیدوار عمر فاروق کا الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

Jan 30, 2024 | 13:28:PM
لاہور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار، پی ٹی آئی امیدوار عمر فاروق کا الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے  فیصل آباد کے قومی اور صوبائی حلقے سے امیدوار ملک عمر فاروق کو  انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 99 اور پی پی 107 فیصل آباد سے انتحابی عذرداری کے کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی امیدوار ملک عمر فاروق کو الیکشن لڑنے کی اجازت  دے دی ، جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی امیدوار کی درخواست پر فیصلہ سنایا ۔ 

یہ بھی پڑھیں : عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا