شام ہوتے ہی دھند کی پنجاب پر یلغار ، پہلی موٹر وے کی جزوی بندش کا اعلان ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) شام ہوتے ہی دھند نے پنجاب کے میدانی علاقوں پر یلغار کا آغاز کر دیا۔ سر شام ہی دھند بڑھ جانے کی وجہ سے موٹر ویز کی بندش کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔ آج سب سے پہلے لاہور ملتان موٹر وے کو بڑی گاڑیوں کے لئے بند کر دیا گیا۔
موٹر وے پولیس سنٹرل ریجن نے بتایا ہے کہ لاہور ملتان موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک دھدند کی وجہ سے بند کرنا پڑی ہے۔
موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔
موٹر وے پولیس نے موٹر ویے پر سفر کرنے والی تمام گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو تاکید کی ہے کہ وہ فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں۔
تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔
رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔