پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کیلیے انعامی رقم کی منظوری

Dec 30, 2025 | 17:15:PM
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کیلیے انعامی رقم کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

 تفصیلات کے مطابق ای سی سی اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونِ خصوصی اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی،ای سی سی نے حال ہی میں انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو بدترین شکست دینے والی پاکستان انڈر 19 ٹیم کیلیے انعامی رقم کی منظوری دے دی۔

 وزیرِ خزانہ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی قومی وقار میں اضافے کا باعث ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :  لاہور ہائیکورٹ:2025 سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کا تاریخی سال ثابت