حوالہ ہُنڈی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، کروڑوں کی کرنسی برآمد

Dec 30, 2022 | 12:37:PM
حوالہ ہُنڈی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، کروڑوں کی کرنسی برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پشاورمیں ایف آئی اے اور حساس اداروں کی کارروائی میں حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 3 کروڑ 75 لاکھ روپے اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں برآمد کرلی گئیں، ملزمان گزشتہ 5 سال سے ہنڈی حوالہ کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، ڈاکوؤں نے حجامت کیلئے آنے والوں کی جیبیں صاف کردیں

ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کے موبائل فونز فرانزک کیلئے ارسال کر دیےگئے ہیں۔