نیو ایئر نائٹ منا نے وا لے ہو جائیں ہوشیار،سخت سکیورٹی پلا ن تیا ر

Dec 30, 2020 | 18:32:PM
نیو ایئر نائٹ منا نے وا لے ہو جائیں ہوشیار،سخت سکیورٹی پلا ن تیا ر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیو ایئر نائٹ پرلاہور پولیس کا سکیورٹی پلان سکیورٹی انتہائی سخت ہوگی، ہوائی فائرنگ،ہلڑ بازی کی قطعی اجازت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں کا احترام مقدم، ون ویلنگ اور قانون شکن عناصر حوالات کی ہوا کھائیں گے۔ 06ہزار سے زائد پولیس افسران، جوان، پیرو، ڈولفن، ایلیٹ ٹیمیں تعینات ہونگی۔ 06 ایس پیز،35 ڈی ایس پیز،83ایس ایچ اوز سپر ویژن کریں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز 424 اَپر سب آرڈینیٹس سمیت 06 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔ حساس اور اہم مقامات پر ڈولفن سکواڈ اور پیرو ٹیمیں مسلسل گشت کریں گی۔ ڈی آئی جی آپریشنز شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی الرٹ رہے گی۔ شہری مشتبہ افراد اور سرگرمیوں کی اطلاع فوراََ پولیس کو دیں۔