دشمن کی رات کی تاریکی میں بزدلانہ حرکت،پاکستان نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا
کیپشن: دشمن کی رات کی تاریکی میں بزدلانہ حرکت،پاکستان نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
( زاہدبشیرچودھری)آزادکشمیر کے علاقے چھمب سیکٹر میں بھارتی جاسوس ڈرون پاکستانی حدود میں داخل ہوا، پاکستان نےجاسوس ڈرون مار گرایا۔
افواجِ پاکستان کے شیر جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی کواڈ کاپٹر ڈرون کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔
دشمن کو واضح پیغام دیتے ہوئے ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ڈرون کا ملبہ تحویل میں لے لیا گیا جبکہ تحقیقات جاری ہے۔
افواجِ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی سرزمین کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : 24گھنٹوں میں 221ٹریفک حادثات، 257افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع