بھارت سے سبزیاں درآمد کرنی چاہئیں، وزیرخزانہ

Aug 30, 2022 | 21:27:PM
مفتاح اسماعیل ، بڑا بیان
کیپشن: مفتاح اسماعیل فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بھارت سے سبزیاں درآمد کرنی چاہئیں،اپنے لوگوں کومشکل میں نہیں ڈال سکتے۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئنٹی فورنیوز کے پروگرام نسیم زہرا ایٹ ایٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ سیلاب سے فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، سیلاب سے نقصانات کا درست تخمینہ لگا کر آئی ایم ایف سے بات کریں گے۔وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے اگلی ریویو میٹنگ میں پاکستان کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے شرائط میں نرمی پر بات ہوسکتی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ ملک میں سیلاب کی وجہ سے فصلیں تباہ ہوگئی ہیں پیاز 250 اور ٹماٹر 400 روپے کلو فروخت ہورہا ہے،اپنے لوگوں جو مشکل میں نہیں ڈال سکتے حکومت کو بھارت سے سبزیاں درآمد کرنی چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں:نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر