وفاقی وزیرخزانہ سعودی سرمایہ کاری کیلئے پرامید

Apr 19, 2024 | 09:14:AM
وفاقی وزیرخزانہ سعودی سرمایہ کاری کیلئے پرامید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم کی فنڈنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کیلئےقابل منصوبے پیش کرے گا۔

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی امریکا میں ملاقاتیں جاری ہیں،وزیرخزانہ نے سٹی بینک حکام سے ملاقات کی،وفاقی وزیرخزانہ نےملکی معاشی اشاریوں پر بریفنگ دی ،آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ بارے آگاہ کیا،وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے کامیابی سے یورو بانڈ کی بروقت ادائیگی کردی، آئی ایم ایف کے ساتھ ایک اور پروگرام پربات چیت شروع کردی۔

ضرورپڑھیں:اسرائیل نے ایران کے شہر اصفہان پرمیزائل حملہ کر دیا

وزیرخزانہ نے برطانوی وزیرمملکت برائے ترقی اور افریقہ اینڈریومچل سے بھی ملاقات کی ،وزیرخزانہ نے برٹش انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ۔انہوں نے سی ای او سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ سلطان عبدالرحمٰن سے بھی ملاقات کی ،ملاقات میں پاکستان میں جاری منصوبوں کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم کی فنڈنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کیلئےقابل منصوبے پیش کرے گا۔