Apr 19, 2024 | 08:32:AM

اسرائیل نے ایران کے شہر اصفہان پرمیزائل حملہ کر دیا،امریکا

اصفہان میں ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ،شام اور عراق میں بھی اسرائیل کے فضائی حملہ کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، حملے کے بعد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں،امریکی میڈیا

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے شہر اصفہان کے شمال مغربی علاقے  پر میزائل حملہ کر دیا، دھماکے کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)   امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے شہر اصفہان کے شمال مغربی علاقے  پر میزائل حملہ کر دیا، دھماکے کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا۔

 غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران کے صوبے اصفہان میں ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے، اس کے علاوہ شام اور عراق میں بھی اسرائیل کے فضائی حملہ کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، حملے کے بعد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

ایرانی میڈیا نے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اصفہان ایئرپورٹ کے نزدیک دھماکے کی آواز سنی گئی، اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد ایران میں تہران، شیراز اور اصفہان کے ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا، ایئرپورٹس کی بندش کے بعد ہر قسم کی پروازیں بھی  معطل  کردی گئیں ۔  اصفہان کے ہوائی اڈے پر دھماکے کے بعد ایران نے متعدد شہروں میں ائیرڈیفنس سسٹم فعال کر دیا تاہم حملے کے بعد ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئیں۔

ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل داغے جانے کے بعد اسرائیل نے گزشتہ ہفتے ایران کو جوابی کارروائی کا وعدہ کیا تھا، اس ضمن میں امریکا، برطانیہ  اور کئی یورپی ممالک اسرائیل سے مطالبہ کرتے رہے ہیں  کہ وہ کسی قسم کی جوابی کارروائی سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر کے چچا کو آدم خور کھا گئے، جوبائیڈن کا انکشاف

دوسری جانب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بھی دوٹوک الفاظ میں اسرائیل کو خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے ایران کو نقصان پہنچایا تو فوری، سخت اور وسیع پیمانے پر سنگین ردعمل ہوگا اور اس کے لیے وہ مزید 12 دن انتظار نہیں کریں گے۔

واضح رہے ایران نے 5 روز قبل  13 اپریل کی شب ایران نے اسرائیل پر تقریباً 200ڈرون اور کروز میزائل فائر کیے تھے، جسے آپریشن سچا وعدہ کا نام دیا گیا، حملے میں اسرائیلی دفاعی تنصیبات اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملہ یکم اپریل کو اسرائیل کے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے جواب میں کیا گیا  جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لیڈر سمیت 12 افراد شہید ہوگئے تھے۔