ایران، اسرائیل کشیدگی کے بعد سعودی عرب بھی میدان میں آگیا

Apr 14, 2024 | 10:42:AM
ایران، اسرائیل کشیدگی کے بعد سعودی عرب بھی میدان میں آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایران اسرائیل کشیدگی کے بعد سعودی عرب بھی میدان میں آگیا ۔سعودی عرب نے خطے میں فوجی کشیدگی بڑھنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے ڈرون حملوں کے بعد خطے میں مزید بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب نے تمام فریقین کو 'انتہائی حد تک تحمل' کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ تمام فریقین خطے اور اس کے لوگوں کو جنگوں کے خطرات سے بچانے کی کوشش کریں۔

مصر نے بھی خطے اورعوام کو عدم استحکام اور کشیدگی سے بچانے کیلئے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔

ضرورپڑھیں:ایران کا اسرائیل پر جوابی وار،ڈرونزاور میزائلوں کی بارش کردی
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل پر ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے فریقین سے فوری جنگ بندی کی اپیل کی اور کہا کہ کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کیا جائے جس سے بڑے فوجی تصادم کا خدشہ ہو۔