دبئی: منشیات کے استعمال پر غیرملکی کو 10 ہزار درھم جرمانے کی سزا

Apr 13, 2024 | 21:45:PM
دبئی: منشیات کے استعمال پر غیرملکی کو 10 ہزار درھم جرمانے کی سزا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) دبئی کی عدالت نے غیرملکی کو منشیات کا استعمال کرنے اوربیرون ملک سے خریدنے کی کوشش پر 10 ہزار درھم جرمانہ عائد کردیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کی عدالت میں غیر ملکی شہری کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا جس میں اس پر الزام تھا کہ وہ نہ صرف منشیات استعمال کرتا ہے بلکہ بیرون ملک سے منشیات خریدنے میں بھی ملوث رہا ہے.

یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے خوشخبری، صدر کا قرضے معاف کرنیکا اعلان

عدالت میں انسداد منشیات کے اہلکار نے یہ ثابت کیا کہ ملزم منشیات کی خریداری کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس اپ استعمال کرتا ہے, ملزم کا بینک اکاؤنٹ اور موبائل کا معائنہ کرنے پرمعلوم ہوا کہ اس نے بیرون ملک منشیات فروشی میں ملوث افراد سے واٹس اپ پررابطہ کیا اور منشیات خریدنے کے لیے انہیں 200 درھم بھی ارسال کیے تھے ۔

جرم ثابت ہونے پرعدالت نے 10 ہزار درھم جرمانہ عائد کیا جبکہ اسے اس بات کا بھی پابند کیا کہ کسی بھی ذریعے سے 2 برس تک بیرون امارات سینٹرل بینک کی اجازت کے بغیررقم نہیں بھیجے گا۔