منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں، 165 کلو سے زائد منشیات برآمد، 15 ملزمان گرفتار

Apr 15, 2024 | 10:12:AM
 منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں، 165 کلو سے زائد منشیات برآمد، 15 ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری,13 کاروائیوں میں 165 کلو سے زائد منشیات برآمد جبکہ  15 ملزمان گرفتار کرلئے۔

ترجمان ایکسائز کے مطابق  ملتان ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 700 گرام ہیروئن برآمد کی گئی،لاہور ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 523 گرام آئس برآمد ہوئی،پشاور ائیرپورٹ پر دو کاروائیوں میں دوحہ جانے والےدو مسافروں سے 1 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔

اس کے علاوہ  لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے 61 ہیروئن بھرے کیپسولز ،اسلام آباد میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 67 گرام ہیروئن برآمد،ساہیانوالہ فیصل آباد سے 97 کلو چرس برآمد،لاہور  کی مزید  دو کاروائیوں میں تین ملزمان سے 21 کلو افیون 1.4 کلو ہیروئن اور 15 کلو چرس برآمد کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ  راشد منہاس روڈ کراچی کے قریب تین ملزمان سے 22.8 کلو چرس برآمد ہوئی،ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب دو کاروائیوں میں دو ملزمان سے 1 کلو ہیروئن، 6 کلو چرس اور 375 گرام آئس برآمد ہوئی،بحریہ ٹاؤن کراچی میں دو ملزمان سے 512 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ضلع خیبر :طوفانی بارشوں سے لاکھوں کی گاڑیاں تباہ ،درجن سےزائد مویشی ہلاک

ترجمان ایکسائز کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔