Apr 19, 2024 | 13:12:PM

اسرائیل نے ایران پر حملے کیلئے اصفہان کا انتخاب کیوں کیا؟

اسرائیل نے ایران پر حملے کیلئے اصفہان کا انتخاب کیوں کیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسرائیل نے ایران پر حملے کیلئے اصفہان کا انتخاب کیوں کیا؟

امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر میزائل حملے کیے ہیں جبکہ ایرانی حکام نے اس حوالے سے تردید کی ہے۔اسرائیل نے اگر حملہ کیا ہے تو اس نے اصفہان کو ہی ٹارگٹ کیوں کیا؟

 اصفہان ایران کا تاریخی شہر اور ثقافتی گڑھ ہے اور سلجوق دور میں ایران کا دارالحکومت رہا ہے۔ یہاں متعدد تاریخی آثار موجود ہیں۔ اصفہان کے بارے میں مثل مشہور ہے، ’اصفہان نصف جہان،‘ یعنی اصفہان کی اہمیت آدھی دنیا کے برابر ہے۔

ضرورپڑھیں:کینیا میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، فوجی سربراہ سمیت 10 افراد جاں بحق

 دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے اصفہان میں ایران کے آرمی ریڈار نظام کو نشانہ بنایا ہے، لیکن اس حملے کی نوعیت بڑی حد تک علامتی ہے اور اسرائیل نے دراصل ایران کو ایک پیغام دینے کی کوشش کی ہے،ایران میں ہوائی اڈے سویلین اور فوجی دونوں مقاصد کے لیے ایک ساتھ استعمال ہوتے ہیں۔ اصفہان میں ایئربیس اور بین الاقوامی ہوائی اڈہ اکٹھے ہیں۔ یہی ایران کے ایف 14 لڑاکا طیاروں کا مرکز بھی ہے، جو انہوں نے شاہ کے زمانے میں حاصل کیے تھے۔ اس لیے وہ خاصے پرانے اور دقیانوسی ہیں۔

اصفہان کے آس پاس ایٹمی تنصیبات ہیں۔ نطنز اصفہان سے 120 کلومیٹر دور ہے۔ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ اصفہان کا انتخاب ایران پر نفسیاتی دباؤ ڈالنے کیلئے ایسا کیا  گیا ہے۔