سیلاب متاثرین موبائل فونز کیسے ریچارج کرتے ہیں؟

:By Ali Ramay
Aug 30, 2022 | 14:45:PM
بجلی کی سہولت سے محروم سیلاب متاثرین اپانے موبائل فونز کیسے ریچارج کرتے ہیں ؟ دلچسپ رپورٹ سامنے آگئی
کیپشن: دکاندار محمد امین سیلاب متاثرین کےلئے موبائل فون ریجارچ کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) بجلی کی سہولت سے محروم سیلاب متاثرین اپانے موبائل فونز کیسے ریچارج کرتے ہیں ؟ دلچسپ رپورٹ سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب متاثرین بہت سی سہولیات سے محروم ہیں لیکن موبائل فون کو ریچارج کرنے کی سہولت ابھی بھی موجود ہے۔ کوٹلہ پہلوان کے محمد امین بجلی کی عدم دستیابی کے باوجود سیلاب متاثرین کے موبائل کی بیٹریاں 100 فیصد کر کے دے رہے ہیں۔

محمد امین ایک چھوٹی سی دکان چلاتے ہیں جہاں لوگ کھانے پینے کی اشیا کے لیے تو کم ہی آتے ہیں البتہ موبائل فون کو ریچارج کرانے والوں کا ہجوم زیادہ ہوتا ہے۔

 محمد امین کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث وہ اتنے متاثر نہیں ہوئے لیکن اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے اور رابطوں کی بحالی کیلئے حاضر ہیں۔ دکاندار محمد امین چھوٹے سے سولر سسٹم کے تحت سیلاب متاثرین کے موبائل فونز ریچارج کر رہے ہیں لیکن وہ حکومتی اقدامات سے نا خوش ہیں۔

محمد امین نے سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کےلئے مشکل اس گھڑی میں مدد کی اپیل کی ہے۔

Ali Ramay

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی اور دلچسپ  اسٹوریز کا احاطہ کرتے ہیں۔