سندھ : 24 گھنٹوں میں کورونا سے 41 اموات،1013 نئے کیسز رپورٹ

Aug 30, 2021 | 22:07:PM
سندھ : 24 گھنٹوں میں کورونا سے 41 اموات،1013 نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 41 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ اس دوران مزید 1013 کیسز سامنے آئے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13228 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 1013 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 6875 ہوچکی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ آج مزید 798 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 373780 ہوچکی ہے۔ اب تک 5534471 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ جس کے نتیجے میں 431456 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ اس وقت50801 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 49788 گھروں میں، 40 آئسولیشن سینٹرز میں اور 973 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 867 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 79 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ صوبے کے 1013 نئے کیسز میں سے 368 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 154، ضلع جنوبی 103، ضلع وسطی 48، ملیر 34، ضلع غربی 24 اور کورنگی سے 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 
دیگر اضلاع میں حیدرآباد 133، نوشہرو فیروز 52، سانگھڑ 42، جامشورو 37، قمبر 36، بدین اور تھرپارکر 32-32، ٹھٹھہ 30، سکھر 22، مٹیاری اور شکارپور 19-19، دادو اور میرپورخاص 18-18، عمرکوٹ 17، شہید بے نظیر آباد 16، ٹنڈو محمد خان 15، گھوٹکی اور ٹنڈو الہ یار 14-14، جیکب آباد 10، لاڑکانہ 6 اور سجاول سے 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے تین روپے لٹر تک کمی کاامکان