پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے تین روپے لٹر تک کمی کاامکان

Aug 30, 2021 | 20:07:PM
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے تین روپے لٹر تک کمی کاامکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عوام کے لئے خوشخبری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے تین روپے فی لٹر تک کمی کاامکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے حکومت کو سمری ارسال کر دی۔ پٹرول کی قیمت میں تین روپے پچاس پیسے فی لٹر کمی کی تجویز ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے چاندنواب کی ویڈیو جسے سلمان خان کی فلم میں بھی کاپی کیا گیانیلامی کیلئے پیش

لائٹ ڈیزل کی قیمت دو روپے فی لٹر کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے فی لٹر کمی کی تجویز ہے، نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔ 

قیمتوں میں کمی کی تجاویز موجودہ سیلز ٹیکس اور پٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئیں۔ سیلز ٹیکس اور پٹرولیم لیوی کی شرح میں ردو بدل سے قیمتوں میں مزید تبدیلی ہو سکتی ہے۔ قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کرے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:شلپا شیٹھی کی اپنے شو ہر را ج کندرا سے علیحدگی کے متعلق اہم خبر آگئی