نور مقدم قتل کیس ۔۔۔ ملزم ظاہر جعفر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 06 ستمبر تک توسیع

Aug 30, 2021 | 13:14:PM
 نور مقدم قتل کیس ۔۔۔ ملزم ظاہر جعفر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 06 ستمبر تک توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں  نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 06 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو اسلام آباد کچہری میں بخشی خانہ لایا گیا جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عمران نے ملزم کی روبکار کے ذریعے کی حاضری لگائی، ملزم کو روبکار کے ذریعے حاضری لگائے جانے کے بعد عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ۔

خیال رہے کہ پولیس بخشی خانہ سے ہی  ملزم کو واپس اڈیالہ جیل لے کر روانہ ہو گی، پولیس کی جانب سے ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر کچہری لایا گیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:      اپنی نوعیت کا منفرد منظر۔۔۔مکہ مکرمہ میں کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گر گئی