کورونا سے مزید 66 افراد چل بسے۔۔3ہزار 800 نئے مریض رپورٹ

Aug 30, 2021 | 09:46:AM
کورونا سے مزید 66 افراد چل بسے۔۔3ہزار 800 نئے مریض رپورٹ
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) کورونا کے وار تھم نہ سکے، گزشتہ 20 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 66 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ایکٹو کیسز کی تعداد 93 ہزار 690 ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق مجموعی کیسز کی تعداد 11لاکھ 56ہزار 281ہو گئی۔ 3ہزار 800 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 10 لاکھ 36 ہزار 921 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔پنجاب میں 3لاکھ 91ہزار 297، سندھ میں 4لاکھ 30ہزار 594، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 61ہزار 381، اسلام آباد میں 98ہزار 951 اور بلوچستان میں 32ہزار 200 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ آزادکشمیر میں 31ہزار 988اور گلگت بلتستان میں 9ہزار 870 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور:چڑیا گھر میں2 افراد کی خواتین سےچھیڑخانی۔۔پھر کیا ہوا ۔۔جانیے