ناصر درانی کی خدمات بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سپرد کر دی گئیں، کئی مزید تقرر اور تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت کی جانب سے سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔
آج اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سےجاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق جوائنٹ سیکریٹری آئی ٹی ڈویژن نذیر احمد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔
تقرر کے منتظر پولیس سروس، گریڈ 19 کے فیصل مختار کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ ڈپٹی سیکریٹری وزارت صنعت و پیداوار علی قائم کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تقرری کے منتظر اشفاق احمد پنہوار سیکشن افسر کابینہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے اور ڈپٹی سیکریٹری دفاع ڈویژن ناصر درانی کی خدمات بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
سیکشن افسر محمد ممتاز کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے مذہبی امور ڈویژن میں تبادل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: موٹرسائیکل مالکان کےلیے ٹارگٹڈ فیول سبسڈی میں توسیع