نئی فلم کیلئے ہیروئن کی تلاش میں دشواری؛سیدنورکااہم انکشاف
آج کل اداکاروں کے پروٹوکولزہیں جسے ہم افورڈ نہیں کرسکتے،نئے لوگوں کے ساتھ کام کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ڈائریکٹر سید نور نے اپنی نئی فلم ’’چوڑیاں2‘‘کیلئے ہیروئن کی تلاش میں پیش آنےوالی دشواری کےحوالے سے اہم انکشاف کردیا۔
ایک انٹرویو میں سید نور نے کہا کہ پہلے تو اداکار بہت تعاون کرنے والے ہوتے تھے، میں نئے اداکاروں کے ساتھ کام کررہا ہوں لیکن میں نے سنا ہے کہ اب اداکار کہتے ہیں میرے پاس سیکرٹری ہوگا، پرسنل میک اپ اور ہیئر ڈریسر ہوگا، بزنس کلاس کا ٹکٹ اور وینیٹی ہوگی۔
شومین آف لالی ووڈسیدنور نے کہا کہ یعنی اداکاروں کی کام کی طرف توجہ نہیں ہے بلکہ دوسری چیزوں کی طرف دھیان ہے، جو لوگ ان کو افورڈ کرسکتے ہیں کررہے ہیں لیکن ہم نہیں کرسکتے، اس لیے ہم نئے لوگوں کے ساتھ کام کررہے ہیں، ہم نے ساری زندگی نئے لوگوں کے ساتھ ہی کام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب فلم سٹی اتھارٹی ایکٹ 2026 پنجاب اسمبلی سے کثرت رائے سے منظور
سید نور نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہتا اداکاروں کے نخرے ہیں انہیں پروٹوکولز کہوں گا، اسی لیے نئی فلم '’’چوڑیاں2‘‘ کیلئےہیروئن کی تلاش میں دشواری پیش آرہی ہے۔