گوجرانوالہ، خاتون اور بچی کا قاتل گھر کا سربراہ نکلا،پڑوسی سمیت ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

Apr 30, 2026 | 11:31:AM
گوجرانوالہ، خاتون اور بچی کا قاتل گھر کا سربراہ نکلا،پڑوسی سمیت ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گوجرانوالہ کے علاقے گرجاکھ میں خاتون اور اس کی 3 سالہ بیٹی کے قتل کے الزام میں زیر حراست خاتون کا شوہر اور پڑوسی مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے لے جا رہے تھے، ملزمان کےساتھیوں نے چھڑانے کی کوشش کی تو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، دونوں ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں تھے۔

 پولیس تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا تھا کہ خاتون کو اس کے شوہر نے قتل کروایا، ملزم نے قتل سے پہلے خاتون کے ساتھ زيادتی بھی کی ، پھر بتایا کہ اس کے شوہر کے کہنے پر وہ اسے قتل کررہا ہے، خاتون نے اس کے بعد مزاحمت نہیں کی اور کہا مجھے مار دو ، زندہ نہیں رہنا چاہتی۔

پڑوسی ملزم نے بتایا تھا کہ ملزم شوہر نے دوسری شادی کے لیے بیوی کو قتل کروایا جب کہ قاتل نے جوئے میں ہاری رقم کا قرض اتارنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے میں قتل کیا، وارادت کے دوران شناخت چھپانے کے لیے مقتولہ کی تین سالہ بیٹی کو بھی قتل کردیا۔

مزید پڑھیں:23 تولہ طلائی زیورات چوری کا ڈراپ سین، گھر میں رنگ روغن کرنے والا گرفتار