23 تولہ طلائی زیورات چوری کا ڈراپ سین، گھر میں رنگ روغن کرنے والا گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)تھانہ ٹیکسلا پولیس نے گھر میں چوری کی بڑی واردات ٹریس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گھر سے کروڑ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات چرانے والے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مسروقہ 23 تولہ طلائی زیورات بھی برآمد کر لیے گئے ہیں، ملزم چند روز قبل شہری کے گھر میں پینٹنگ کا کام کر رہا تھا اور اس نے موقع پا کر طلائی زیورات چرائے اور فرار ہو گیا تھا۔
ملزم سے برآمد شدہ طلائی زیورات مالک کے حوالے کر دیئے گئے ہیں، جس پر شہری نے کم وقت میں ملزم کی گرفتاری اور مسروقہ زیورات کی برآمدگی پر پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بڑا اعلان،کرائے داروں کی سنی گئی
خیال رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد کے علاقے صدر میں ڈاکو جیولری شاپ پر انوکھی واردات کرتے ہوئےسونے کی کروڑوں روپے مالیت کی تجوری لے اڑے۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق دو ملزموں نے دکان کا شٹر کٹر سے کاٹا اور اندر داخل ہوئے، ملزمان نے وہاں موجود چوکیدار کو پہلے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور پھر اسے لالچ دے کر اپنے ساتھ ملا لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جیولرز کی جانب سے تاحال نقصان کا حتمی تخمینہ اور ایف آئی آر کے لیے درخواست موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم پولیس ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
اس کے علاوہ کراچی میں مسلح ڈاکو معروف تاجر کے بنگلے میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور سونا لوٹ کر فرار ہو ئے تھے، کراچی کے علاقے گلبرگ میں دن دہاڑے ڈکیتی کی ایک سنگین واردات آئی جہاں مسلح ڈاکو ایک معروف تاجر کے بنگلے میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور سونا لوٹ کر فرار ہو ئے، مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہو کر خواتین سمیت تمام اہل خانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا،ڈاکوؤں نے پورے گھر کی تلاشی لی اور الماریوں کے تالے توڑ کر درج ذیل سامان لوٹا ، جس میں بھاری مقدار میں سونا اور زیورات سمیت لاکھوں روپے کی نقدی شامل ہیں۔