لاہور میں سائبر کرائم کی خطرناک واردات!
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں آج صبح 10:45 پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مقامی رہائشی عمران کے موبائل فون کو آن لائن ہیک کر کے نامعلوم افراد نے اس کے اکاؤنٹ سے 1 لاکھ روپے نکال لیے۔
ذرائع کے مطابق، متاثرہ شہری نے فوری طور پر تھانہ ہربنس پورہ لاہور میں رپورٹ درج کروا دی ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ واقعہ ایک بار پھر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ سائبر سیکیورٹی میں معمولی غفلت بھی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ سوست بارڈر کے ذریعے وسطی ایشیا تک نئی تجارتی راہداری کھل گئی