اداکارہ نازش جہانگیر کو ہراساں کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ نازش جہانگیر کوہراساں کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی گرفتاری کیلئےلاہور میں چھاپہ ماراگیا لیکن ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔
پولیس کےمطابق سندھ پولیس کے ہمراہ لاہور پولیس کی ٹیم نے ڈیفنس سی میں چھاپہ مارا،تھانہ درخشاں میں اداکارہ نازش جہانگیر کی مدعیت میں درج مقدمہ کے ملزم اسود کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی گئی لیکن ملزم پہلے ہی فرار ہوگیا۔
چھاپےکی موبائل ویڈیو بھی سامنے آئی ہے،سندھ پولیس کےاہلکارڈیفنس سی میں واقع گھر کےگیٹ پر دستک دیتے رہے لیکن کوئی باہر نہ آیا.
یہ بھی پڑھیں:معروف یوٹیوبر اذلان شاہ اور وریشہ ماہانہ کتناکماتے ہیں؟
اس حوالے سےپولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کو چھاپےکی پیشگی اطلاع مل گئی تھی جس کی وجہ سے وہ فرار ہوگیا ۔