اے این پی کا آل پارٹیز کانفرنس3 مئی کو بلانے کا فیصلہ 

Apr 30, 2023 | 23:37:PM
اے این پی کا آل پارٹیز کانفرنس3 مئی کو بلانے کا فیصلہ 
کیپشن: اے این پی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موجودہ سیاسی بحران اور ایک ہی دن جنرل الیکشن پر قومی اتفاق رائے حاصل کرنے کیلئے عوامی نیشنل پارٹی نے 3 مئی کو آل پارٹی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا، اس سلسلے میں رابطے جاری ہیں ۔
ذرائع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد میں میریٹ ہوٹل میں ہو گی، جے یو آئی کی وجہ سے پی ٹی آئی کو دعوت نہیں دی جائے گی ۔
 ذرائع کے مطابق کافی عرصہ سے سیاست کے مرکزی دھارے سے الگ رہنے کے بعد عوامی نیشنل پارٹی نے قومی سطح کی آل پارٹی کانفرنس کرانے کا فیصلہ کر لیا،اس کانفرنس میں ملک کی دیگر جماعتوں کے علاوہ تحریک انصاف کو بھی شمولیت کی دعوت دی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اے این پی کی آل پارٹی کانفرنس میں اگر پی ٹی آئی نے شرکت کی حامی بھر لی تو جے یو آئی اس کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی اور اگر جے یو آئی نے شرکت سے انکار کیا تو اے این پی کی اے پی سی انعقاد سے پہلے ہی ناکام ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ کا پٹرول کی قیمت برقرار ، ڈیزل کی قیمت کم کرنے کا اعلان