عجب محبت کی غضب کہانی۔۔ شو ہر نے بیوی کی شا دی محبو ب کے ساتھ کروا دی۔۔ویڈیو وا ئرل

Apr 30, 2021 | 22:30:PM
عجب محبت کی غضب کہانی۔۔ شو ہر نے بیوی کی شا دی محبو ب کے ساتھ کروا دی۔۔ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اگر آپ اپنی بیوی کی شادی اپنے ہی ہا تھوں کسی اور کے ساتھ کروادیں تو کیسا محسو س ہو گا،ایسا ہی بھارتی شخص نے عمل کر کے سب کو حیران کردیا ۔جب اس نے شادی کے سات برس بعد اپنی بیوی کی شادی اس کے محبوب سے کروادی جو عمر میں بھی اس سے چھوٹا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بِہار کے شہر بھاگلپور سے تعلق رکھنے والے اتم منڈل کی شادی سات برس قبل سپنا کماری سے ہوئی۔ 2014ء سے وہ ہنسی خوشی رہ رہے تھے اور ان کے دوبچے بھی ہوئے۔ اس کے بعد ایک مقام پر سپنا اپنے شوہر کے رشتے دار کو دل دے بیٹھی جو عمر میں اس سے چھوٹا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عائزہ خان کے چرچے سرحد پار جا پہنچے
اس کے بعد دونوں میں روابط بڑھے جس کی خبر اتم کو ہوگئی اور دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑے ہونے لگے۔ جھگڑوں کے باوجود سپنا نے محبوب کو چھوڑنے سے انکار کردیا اور وہ اپنے محبوب سے قریب تر ہوتی گئی۔ یہاں تک کہ ایک مقام پر اتم منڈل خود آگے بڑھا اور اپنی بیوی کی مدد کرتے ہوئے اس کی شادی اس کے محبوب سے کروادی۔
 اتم نے میڈیا کو بتایا کہ ’پہلے میں غصے اور اداسی کی کیفیت میں رہا، پھر میں نے سوچا کہ اگر میں نے کوئی قدم نہیں اٹھایا تو ہم تینوں کی زندگی تباہ ہوجائے گی، صرف یہی واحد حل تھا جس کے تحت ہم تینوں مسرور رہ سکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:شروتی ہاسن کس بالی وڈ ہیروسے متاثر۔۔جانیے