شروتی ہاسن کس بالی وڈ ہیروسے متاثر۔۔جانیے

Apr 29, 2021 | 21:26:PM
شروتی ہاسن کس بالی وڈ ہیروسے متاثر۔۔جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ایک انٹرویو کے دوران جب شروتی سے پوچھا گیا کہ وہ کونسی چیز ہے جو آپ نے بالی وڈ کے بارے میں سنی تھی تاہم بعد میں وہ غلط ثابت ہوئی۔
 اس پر شروتی ہاسن نے مسکراتے ہوئےکہا کہ میں نے سنا تھا کہ بالی وڈ میں سب دوستانہ رویہ رکھتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔ پہلے لگتا تھا کہ بالی وڈ میں سب دوستوں کی طرح ہیں تاہم ایسا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امجد صابری کی پا نچویں برسی پر بیٹی نے باپ کے ہمراہ تصویر شیئر کر دی
جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کون سا بالی وڈ اداکار ہے جس کے ساتھ وہ کام کرنا چاہتی ہیں یا اگر کرچکی ہیں تو دوبارہ کرنا چاہتی ہیں۔ اس پر شروتی نےکہا کہ وہ راج کمار راو کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہتی ہیں، ہم دونوں نے اس سے قبل فلم ' بہن ہوگی تیری' میں ایک ساتھ کام کیا ہے، میں دوبارہ ان کے ساتھ فلم کرنا چاہوں گی وہ ایک زبردست اداکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:راحت فتح علی خان نےکس بھارتی گلوکارہ کی فرمائش پر مونچھیں رکھ لیں ۔۔دلچسپ انکشاف