اداکار رندھیر کپور کابھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، ہسپتال داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری کے70 اور 80 کے دہائی کے ہیرو اور راج کپور کے بڑے بیٹے رندھیر کپور بھی کورونا انفیکشن کی گرفت میں آگئے اور اس وقت ممبئی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
بھارتی اخبار کی رپورٹ کی مطابق ایک قابل اعتماد ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ رندھیر کپور کو ممبئی کے اندھیری میں کوکیلا بین دھیروبھائی امبانی ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا جہاں پر انکے تمام طرح کے ٹیسٹ کئے گئے، ذرائع کے مطابق رندھیر کپور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور ڈاکٹروں کی ٹیم انکی نگہداشت کررہی ہے- انکی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے-
یہ بھی پڑھیں: کورونا: ملک بھر میں131 افراد جاں بحق، 5112 افرا متاثر