ڈالر کی بے قدری جاری، روپیہ مزید مستحکم ہو گیا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے سستا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر 281.37 روپے سے کم ہوکر 281.35 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 282.40 روپے،یو اے ای درہم 77.67 روپے پر برقرارہے جبکہ یورو 76 پیسے مہنگا ہوکر 333.59 روپے،برطانوی پاؤنڈ69 پیسے مہنگا ہوکر 382.85 روپے،سعودی ریال 4پیسے بڑھ کر 75.76 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:شائقین کرکٹر کو بڑا دھچکا،مایہ ناز آل راؤنڈر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان