جہاں آپکا مینڈیٹ نہیں وہاں خامخواہ ڈیڑھ گز کی مسجد بنانے کی کوشش نہ کریں،عظمیٰ بخاری کا شازیہ مری کے بیان پر ردعمل
کیپشن: عظمیٰ بخاری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شازیہ مری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ عقل کُل بننے کی کوشش مت کریں،ڈکٹیشن بھی آپ دے رہے ہیں دھمکیاں بھی آپ دے رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کاکہنا تھا کہ جہاں آپکا مینڈیٹ نہیں ہے وہاں خامخواہ ڈیڑھ گز کی مسجد بنانے کی کوشش نہ کریں،بلاول بھٹو جو دودھ اور شہد کی نہریں بہانا چاہتے وہ سندھ میں بہالیں جہاں انکے پاس مینڈیٹ ہے،پنجاب نے مریم نواز کو مینڈیٹ دیا،مریم نواز کو معلوم ہے اپنے لوگوں کے مسائل حل کیسے کرنے ہیں اور وہ حل کر بھی رہی ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ پنجاب حکومت بس آئی ایس پی کے تحت 12,12 ہزار روپے تقسیم نہیں کرسکتی،ایسے لالی پاپ آپ سندھ کے عوام کو دیں،بی بی 2022 سے نکل آئیں یہ 2025 ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایف بی آرکا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے انکار