بھارتی ہوٹل میں مشکلات کا سامنا، عدنان سمیع کا سوشل میڈیا پر مذاق

Sep 29, 2025 | 12:58:PM
بھارتی ہوٹل میں مشکلات کا سامنا، عدنان سمیع کا سوشل میڈیا پر مذاق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گلوکار عدنان سمیع نے بھارت کے حیدرآباد کے ایک پریمیئم ہوٹل میں بنیادی سہولیات نہ ملنے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا  جس پر ان کا سوشل میڈیا پر مذاق بناگیا ہے۔

 انہوں نے سماجی میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ہوٹل کے صدارتی سوئٹ کے باتھ روم میں پانی کی سہولت منقطع ہونے کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنے پیغام میں عدنان سمیع نے کہا کہ یہ ایک پریمیئم ہوٹل میں ناقابل معافی عمل ہے کہ مہمانوں کو پانی جیسی بنیادی سہولت بھی میسر نہ آئے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورت حال میں نہ صرف مہمانوں کا اعتماد مجروح ہوتا ہے بلکہ ہوٹل کی ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچتا ہے۔

عدنان سمیع نے تاج کرشنا ہوٹل کی انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں فوری حل اور شفافیت ناگزیر تھی۔

 انتظامیہ کی طرف سے صرف یہ کہا گیا کہ یہ مسئلہ مینٹینس کی وجہ سے پیدا ہوا ہے، جبکہ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ سہولت کب تک بحال ہوگی۔

گلوکار کی اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ہوٹل انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

 کچھ صارفین نے ہوٹل کے معیار پر سوال اٹھائے تو کچھ نے عدنان سمیع کو پانی کی بالٹی پہلے سے بھر کر رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔