اسلام آباد:روٹی، نان کی قیمت مقرر کرنیکانوٹیفکیشن چیلنج

Sep 29, 2025 | 10:28:AM
اسلام آباد:روٹی، نان کی قیمت مقرر کرنیکانوٹیفکیشن چیلنج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)روٹی اور نان کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو نانبائیوں کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد کو 30 ستمبر کو نانبائی ایسوسی ایشن سے ملاقات کی ہدایت کر دی۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کہا کہ تباہ کن سیلاب کے بعد آٹے اور گندم کی قیمتیں بڑھ گئیں، ڈپٹی کمشنر نے خدشات سننے سے انکار کیا۔

عدالت نے کیس یکم اکتوبر کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب نے وزیٹرز کوبینک اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دے دی