کراچی میں شہریوں کو جعلی ٹریفک چالان کے میسیجز

Sep 29, 2025 | 09:43:AM
کراچی میں شہریوں کو جعلی ٹریفک چالان کے میسیجز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو جعلی چالان میسجز  سے متعلق خبرد ار کردیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو جعلی چالان کے ایس ایم ایس بھیجے جارہے ہیں۔

 چالان سے متعلق جعلی  پیغامات گمراہ کن ہیں ان کا کسی سرکاری ادارے سے کوئی تعلق نہیں۔

ٹریفک پولیس شہریوں کوپرسنل نمبر سےکوئی ایس ایم ایس نہیں بھیجتی لہٰذا شہری مشکوک پیغامات پرہرگزیقین نہ کریں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شہری غیر مصدقہ لنک یانمبرپر ادائیگی سےگریزکریں اور کسی بھی شکایت پرہیلپ لائن 1915پر رابطہ کریں۔

مزید پڑھیں:پرائیویٹ سکولز نے کتنے حقدار بچوں کو فری تعلیم دی ؟رپورٹ طلب