جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت ہے، محسن نقوی کا مودی کو کرارا جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین اور صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو کرارا جواب دیدیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی آپریشن سندور یاد آگیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فوجی انداز اپناتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ کھیل کے میدان میں آپریشن سندور کا بھی وہی نتیجہ رہا۔
#OperationSindoor on the games field.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 28, 2025
Outcome is the same - India wins!
Congrats to our cricketers.
کھیل کے میدان میں آپریشن سندور، نتیجہ وہی، بھارت کامیاب! ہمارے کھلاڑیوں کو مبارک ہو۔‘
وزیر اعظم مودی کے اس بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر جنگ ہی آپ کے فخر کا پیمانہ ہے تو تاریخ پہلے ہی پاکستان کے ہاتھوں آپ کی ذلت آمیز شکستوں کو محفوظ کر چکی ہے۔
صدر اے سی سی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بھارتی قیادت کی جانب سے جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت قرار دیدیا۔ محسن نقوی نے لکھا کہ ایساکرناکھیل کی اصل روح کو مجروح کرتا ہے۔

محسن نقوی نے مودی کے بیان پر عمل دیتے ہوئے کہاکہ اگر جنگ تمہارے فخر کا پیمانہ ہے تو تاریخ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں رسوائی اور شکست ہی ملی ہے اور کسی کرکٹ میچ کے نتیجے سے یہ حقیقت تبدیل نہیں کی جا سکتی۔
محسن نقوی نے واضح کیا کہ کھیل کو جنگی بیانیے سے جوڑنا نہ صرف غیر ضروری ہے بلکہ اس سے کھیل کی اصل روح کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔
????MOHSIN NAQVI HAS LEFT THE GROUND WITH ASIA CUP TROPHY AFTER INDIA REFUSED TO TAKE FROM HIM ????#INDvPAK #indvspak2025 #IndianCricket #INDvsPAK #PAKvsIND pic.twitter.com/Lf61pr5XRD
— RK Azlaan FCB (@Azlaan_FCB) September 28, 2025
یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، تاہم بھارتی ٹیم نے ٹرافی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ہاتھوں وصول کرنے سے انکار کر دیا، جو دونوں ملکوں کے کرکٹ تعلقات میں موجود کشیدگی کی عکاسی کرتا ہے۔