سبی جاتے ہوئے اغواء ہونیوالے چھ فٹبالرز میں 4 کو بازیاب کروا لیا گیا

Sep 29, 2023 | 20:02:PM
سبی جاتے ہوئے اغواء ہونیوالے چھ فٹبالرز میں 4 کو بازیاب کروا لیا گیا
کیپشن: قانون نافذ کرنے والے ادارے اور صوبائی حکومت دو مزید بچوں کو بھی بازیاب کروانے میں مصروفِ عمل ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد مںصور) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے 20 روز قبل اغوا ہونے والے 6 فٹبالرز میں سے چار کھلاڑیوں کو بازیاب کروالیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 9 ستمبر کو ٹورنامنٹ کیلئے سبی جاتے وقت ڈیرہ بگٹی سے نامعلوم افراد نے 6 فٹبالرز کو اغوا کیا تھا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور حکام نے اُن کی بازیابی کے لیے کوششیں کیں۔

یہ بھی پڑھیے: انڈین ’را‘ سے قریبی تعلق رکھنے والے ایک ’ایکس‘ اکاؤنٹ نے مستونگ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

قانون نافذ کرنے والے اداروں، مقامی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی کاوشوں سے اغواء ہونے والے چار فٹبالرز کو باحفاظت بازیاب کروا کر اُنکے گھروں تک پہنچا دیا گیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور صوبائی حکومت دو مزید بچوں کو بھی بازیاب کروانے میں مصروفِ عمل ہیں۔

حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ باقی دو فٹبالرز کو بھی جلد بازیاب کروالیا جائے گا۔