انڈین ’را‘ سے قریبی تعلق رکھنے والے ایک ’ایکس‘ اکاؤنٹ نے مستونگ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

Sep 29, 2023 | 17:56:PM
انڈین ’را‘ سے قریبی تعلق رکھنے والے ایک ’ایکس‘ اکاؤنٹ نے مستونگ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں عید میلاد النبیﷺ کے جلوس میں ہونے والے خود کش دھماکے میں اب تک ڈی ایس پی مستونگ سمیت 52 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

ایس ایچ او مستونگ سٹی جاوید لہڑی کے مطابق دھماکا الفلاح روڈ پر ہوا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے بھارتی ایجنسی ’را‘ سے قریبی تعلق رکھنے والے ایک ایکس اکاؤنٹ نے مستنوگ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مستونگ جلوس میں دھماکہ،ڈی ایس پی سمیت 52 افرادجاں بحق،درجنوں زخمی

اِس ایکس (سابقہ ٹوئٹر) ہینڈل نے پوسٹ کیا ’ڈی ایس پی فار ڈی ایس پی‘ جبکہ مزید لکھا ’ہر چیز کا جواب دیا جائے گا اگر تم ہم پر حملہ کرو گے‘۔

بھارت کے را سے جُڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان میں آج کے دہشتگردی کے واقعات پر خوشیاں اور شادیانے بجا رہے ہیں۔

یاد رہے انڈین ڈی ایس پی اُڑی کے علاقے میں ہونے والے فالس فلیگ حملے میں مارا گیا تھا، بھارتی ایجنسی را سے قریبی جڑے ہوئے اکاؤنٹ سے اس طرح کی پوسٹ کا واضح مطلب ہے کے آج کے دہشتگرد حملوں میں بھارتی مداخلت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔