معیشت کی بحالی کے لیے وفاق اور صوبوں کے مابین اشتراک ناگزیر ہے: وزیراعظم

May 15, 2024 | 22:53:PM
معیشت کی بحالی کے لیے وفاق اور صوبوں کے مابین اشتراک ناگزیر ہے: وزیراعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معیشت کی بحالی کے لیے وفاق اور صوبوں کے مابین اشتراک ناگزیر ہے، مجموعی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہو کر مسائل کے حل تلاش کرنا ہوں گے۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی جس میں مختلف معاملات پر بات ہوئی، ملاقات میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، سردار اویس خان لغاری ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو بیان حلفی دینے سے روک دیا

وزیر اعظم نے حکومت سندھ کو درپیش تمام ترقیاتی مسائل اور ان کے تحفظات کو دور کرنے، سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کو تیز کرنے، متعلقہ وفاقی وزراء کو سندھ حکومت کے مالی و اقتصادی اور دیگر مسائل کا پائیدار حل تلاش کرنے، آئندہ سال کے ترقیاتی بجٹ کی تیاری میں تمام صوبوں کو اعتماد میں لینے اور ان کی مشاورت کو شامل کرنے کی ہدایات کر دیں۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے لیے وفاق اور صوبوں کے مابین اشتراک ناگزیر ہے، پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمیں متحد ہو کر مسائل کے حل تلاش کرنا ہوں گے، ملک کا معاشی استحکام ہمارا بنیادی مقصد ہے۔