واٹس ایپ فالوورز،کترینہ نے مارک زکر برگ کو پیچھے چھوڑدیا

Sep 29, 2023 | 16:33:PM
واٹس ایپ فالوورز،کترینہ نے مارک زکر برگ کو پیچھے چھوڑدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے میٹا کے مالک مارک زکر برگ پیچھے چھوڑدیا۔

حال ہی میں میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ نے 150 سے زائد ممالک میں اپنا نیا چینلز فیچر متعارف کروایا تھا، چینلز ایک براڈ کاسٹ فیچر ہے جس کو سلیبریٹی اور اسپورٹس ٹیمیں اپنی اپ ڈیٹس شیئر کرنے کے لیے استعمال کرسکتی ہیں۔

 اس نئے فیچر کے ذریعے ہم واٹس ایپ پر مشہور شخصیات کے فالوورز کی تعداد دیکھ کر اُن کی مقبولیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ابھی تک واٹس ایپ چینلز پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت میں کترینہ کیف پہلے نمبر پر ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 14.2 ملین ہے جبکہ میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کے 9.2 ملین فالوورز ہیں۔

ضرورپڑھیں:ماہرہ خان نے دل جیت لیے، کیا ڈرامہ ہے میں ججز تعریف کرنے پر مجبور

کترینہ کیف نے مارک زکربرگ کے ساتھ ساتھ عالمی شہرت یافتہ گلوکار و ریپر بیڈ بنی کو بھی واٹس ایپ پر مقبولیت کی دوڑ میں شکست دے دی ہے کیونکہ واٹس ایپ پر گلوکار کے فالوورز کی تعداد 12.6 ملین ہے جوکہ بالی ووڈ اداکارہ سے کم ہے۔اب تک واٹس ایپ چینلز پر واٹس ایپ، نیٹ فلکس اور ریئل میڈریڈ کے بعد کترینہ کیف کو سب سے زیادہ فالو کیا جارہا ہے۔