عمران کو شکست ،نواز شریف کی جیت ہوئی ،میاں صاحب جلد پاکستان ہوں گے،مریم نواز کا اعلان

Sep 29, 2022 | 15:03:PM
 پاکستان مسلم لیگ ن ,24 نیوز ,میڈیا ,مریم نوا ز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آباد (24 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  نے  فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   فیصلہ سن کر سب سے پہلے نواز شریف کی یادآئی۔عمران  خان کو شکست ،نواز شریف کی جیت ہوئی ،میاں صاحب جلد پاکستان ہوں گے۔

مریم نوا ز نے کہا  ہے  کہ اللہ کے بعد اپنے والد میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہو ں  جو شروع سے آخر تک میرے ساتھ کھڑے رہے ، اور جھوٹ کا خاتمہ ہوا ۔ جھوٹ کا خاتمہ ایسے ہی ہوتا ہے جیسے آج ہوا ، میں اپنے وکیل کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں کہ ہمارا کیس اچھے طریقے سے لڑا گیا ۔ 

ضرور پڑھیں :مریم نواز،کیپٹن(ر)محمد صفدر سزا سے بری

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو آج شکست ہوئی اور نواز شریف کی جیت ہوئی ہے ، جب پاناما کا شور مچا تو شہباز شریف نے کہا تھا کہ میں اسے فیس کروں گا اور جیت پر یقین رکھا ۔ عوام کے سامنے ہے کہ جس جہاز پر اسحاق ڈار بیٹھ کر گئے تھے اسی جہاز سے آج واپس آئے  ہیں اور آج وزیر خزانہ بن کر پاکستان کیلئے کام کر رہے ہیں ، ایک وہ دن بھی آئے گا جب نواز شریف پاکستان آئیں گے اور پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔ آج کا دن مجھے ہمیشہ یاد رہے گا کہ ایک جھوٹے اور قومی دشمن کی شکست ہوئی اور سچ کی جیت ہوئی ۔ 

آج اس شخص کو دیکھا چاہتی ہوں جو ہم پر بہتان بازی کرتا رہا،مکمل کیس پر تفصیلی پریس کانفرنس کرونگی،اللہ نے تمہیں جھوٹا ثابت کی،عمران خان ایک بے بس شخص  ہے ، آج تم جواب دو نہ دو،وقت یم سے جواب مانگے گا،کیس کا بینیفشری آج بہت دور بیٹھا ہے،نواز شریف کو فائول پلے کر کے اس عہدے پر آیا۔اس سازش کے بینیفشری اور کوچز دونوں ہار چکے ہیں۔میرے لیئے آڈیو لیکس کوئی حیران کن نہیں تھی۔

سازشی ذہن کا انسان فارن فنڈڈ ہے:مریم نواز 
مریم نواز نے کہا ہے کہ سازشی ذہن کا انسان فارن فنڈڈ ہے، ڈالر لے کر وہ پاکستان کہ تباہی پھیرتا رہا،ملک کی سلامتی سے کھیل کھیلا گیا،4 سال وہ ملک میں سیاہ و سفید کا مالک رہا،ووٹ آف نو کونفیڈنس سے گھبرا  کر  وہ بھاگا۔عمران خان کی آڈیو میں واضح ہو گیا کہ وہ منٹس آف میٹنگ میں فورجری کرے گا،عمران خان نے ملک کو قذافی اسٹیڈیم سمجھا ہو ہے۔بال ٹمپرنگ سے ڈاکومنٹ ٹمپرنگ تو وہ پہنچا۔عمران خان نے آڈیو میں کہا کہ امریکہ کانام نہیں لینا۔

مریم نواز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آر ٹی ایس عمران خان نے اقتدار کی خاطر بٹھایا۔ملک کو عمران خان کیجانب سے ڈی اسٹیبل کیا گیا۔آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کر کے گروی رکھا گیا۔ملک کے ساتھ غداری کہ گئی کہ ایسا خط لکھو کہ پاکستان کو پیسے نہ نہیں۔وزیر اعظم کے عہدہ کی روگردانی کی گئی،جعلسازی کے ذریعے پاکستان کے اداروں کو متنازعہ بنایا گیا،آپ کا چیف آف اسٹاف اے آر وائی پر فوج میں تقسیم کی بات کرتا ہے۔آپ نے فوج پر، پاکستان کہ جماعتوں پر، ،پاکستان کے نظام پر حملے کئے۔

پیرنی بھی یہ کہ رہی ہے کہ ارسلان بیٹا جو ہم پر تنقید کرے اس کو غدار بنا دو۔دوست ممالک کو پاکستان کے خلاف کچھ لکھ کر ملک کے خلاف کیا گیا،جی سی یونیورسٹی میں عمران خان نے بچوں کے ذہن خراب کرنے کی کوشش کی،وزیر اعظم کے کمرے میں بیٹھ کر سازی کی گئی،سازش کی بنیاد پر میر جعفر ، میر صادق اور مذہبی کارڈ کھیلا گیا۔مذہبی قائدین بھی بیٹھ کر منہ دیکھتے رہے۔حکومت بھی یہ تماشہ ایسے ہی دیکھتی   رہی،حکومت نے جے آئی ٹی بنائی ہے۔ ہائی پاور جے آئی ٹی بنائی جائے۔یہ ایک سنگین نوعیت کا مسئلہ ہے۔جے آئی ٹی میں اعلی اداروں کے افسران کو شامل کیا جائے۔اسد مجید کو بھی اس جے آئی ٹی کا حصہ بنایا جائے۔اگر ہم یہ نہیں کرتے تو سب گھر جا کر سو جائیں۔