مائیک ٹائسن کی بالی ووڈ میں دبنگ انٹری، ویڈیو جاری

Sep 29, 2021 | 10:06:AM
مائیک ٹائسن، بالی ووڈ، سپورٹس ،ایکشن فلم ، ’لیگر‘، پوسٹر
کیپشن: مائیک ٹائسن کی بالی ووڈ سپورٹس ایکشن فلم  ’لیگر‘کا پوسٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لیجنڈری باکسر مائیک ٹائسن بالی ووڈ میں  سپورٹس ایکشن فلم  ’لیگر‘(Liger ) سےاپنی اداکاری کا آغاز کر رہے ہیں ۔ بھارتی فلموں کے ہدایتکار کرن جوہر نے اپنے ایک ٹویٹ میں ویڈیو جاری کرتے ہوئے مائیک ٹائسن کی بالی ووڈ فلم میں اداکاری کا عندیہ دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ڈائریکٹر کرن  جوہر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پہلی مرتبہ کنگ آف دا رنگ مائیک ٹائسن بھارتی سنیما کی بڑی سکرین پر نظر آئیں گے۔ انہوں نے مشہورِ زمانہ باکسر کو خوش آمدید بھی کہا۔ واضح رہے کہ وہ فلم لائیگر میں مختصر کردار میں دکھائی دیں گے، اس فلم میں انایا پانڈے  مرکزی کردار نبھائیں گی۔بھارتی کے مقامی میڈیا نے خبر دی ہے کہ اس میں بھارتی اداکار وجے دیوراکونڈا بھی ہیں ، جو ہکلا کر کک باکسر کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی ہے جس میں 55 سالہ ٹائسن 32 سالہ دیوراکونڈا کے ساتھ آمنے سامنے ہیں۔مائیک ٹائسن اس سے قبل 2009 میں بننے والی ہالی ووڈ فلموں دی ہینگ اوور 2011 میں اس کے سیکوئل  ہینگ اوور پارٹ ٹومیں نظر آ چکے ہیں۔ مائیک ٹائی سن نے 2015 میں ہانگ کانگ مارشل آرٹ فلم آئی پی مین 3  میں بھی ایک بدمعاش پراپرٹی ڈویلپر کا کردار بھی ادا کیا۔رپورٹ کےمطابق فلم ’لیگر‘ اصل میں 9 ستمبر کو ریلیز ہونے والا تھی لیکن اس میں تاخیر ہوئی کیونکہ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں سنیما گھر اور بالی ووڈ  کورونا وائرس کی تباہ کن لہر کے بعد بند رہے۔

یہ بھی پڑھیں: مزاحیہ اداکاری کے بادشاہ محمود کی آج89ویں سالگرہ