فلم ’’تھاما‘‘ نے باکس آفس پر دھوم مچا دی

Oct 29, 2025 | 23:59:PM
 فلم ’’تھاما‘‘ نے باکس آفس پر دھوم مچا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکارہ آیوشمان کھرانہ اور  اداکارہ رشمیکا منداناکی فلم ’’تھاما‘‘ نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔آٹھ دنوں کے اندر فلم نے مقامی طور پر  بھارتی 100کروڑ کلب میں شامل ہو گئی ہے اوردنیا بھر میں 150 کروڑ کے قریب ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آیوشمان کھرانہ اور رشمیکا مندانا کی فلم ’’تھاما‘‘ نے اپنی ریلیز کے آٹھویں دن مقامی طور پر 100؍ کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا ہے  تاہم، اسے ہٹ بننے کے لیے ابھی کچھ اور کام کی ضرورت ہے۔ سستے ٹکٹوں کی پیشکش کی وجہ سے منگل کو فلم کی کمائی میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ میڈاک ہارر یونیورس کی یہ پانچویں فلم پہلے ہی فرنچائز کی  ’بھیڑیا‘ کو پیچھے چھوڑ چکی ہے اور اب اپنے نویں دن یہ بآسانی ’منجیا‘  کی کمائی کو پیچھے چھوڑ دے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم ’’تھاما‘‘ بھی دنیا بھر میں مضبوط کاروبار کر رہی ہے، اور بدھ کو تیجا سجا کی ’’میرائی‘‘ کو ہرانے کے لیے تیار ہے جبکہ اسے ہرش وردھن رانے اور سونم باجوہ کی  ’’ایک دیوانے کی دیوانیات‘‘ سے مقابلہ کا سامنا ہے۔فلم ’’تھاما‘‘دوڑ میں آگے ہے۔آدتیہ سرپوتدار کی ہدایتکاری میں بنی، فلم ’’تھاما‘‘ دیوالی کے اگلے دن منگل کو ریلیز ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:ایشین یوتھ گیمز: مینز والی بال فائنل میں ایران نے پاکستان کو ہرا دیا