تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Oct 29, 2023 | 00:29:AM
 تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے  بیشتر  علاقوں میں موسم خشک  جبکہ سندھ کےجنوبی  اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلودرہنے کا امکان ہے، تاہم ملک کے  بیشتر   علاقوں میں موسم خشک  جبکہ بالائی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں  سرد  رہے گا۔
اس کےعلاوہ صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع،مری ،  گلیات  اور گردونواح  میں سرد  اور مطلع جزوی ابر آلودرہنے کا امکان ہے ۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم   کشمیر میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔جبکہ  گلگت بلتستان میں  مطلع ابر آلودرہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن شروع