پاکستانی ماڈل حرا خان رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

Oct 29, 2022 | 12:50:PM
فائل فوٹو
کیپشن: حرا خان نے ایکٹر اور کامیڈین فارس خالد سے شادی کی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )حرا خان نے اپنی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔پاکستانی میزبان ، ماڈل اور اداکارہ حرا خان کی شادی کی سادہ تقریب کراچی میں ہوئی جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی ۔ حرا خان کی شادی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ایکٹر فارس خالد سے ہوئی ۔ فارس نے پاکستانی فلم چلے تھے ساتھ اور کیک میں بھی اداکاری کے جوہر دیکھائے ۔

View this post on Instagram

A post shared by Hira Khan (@trulyhirakhan)

حرا خان کی پہلی شادی مشہور ماڈل اور ایکٹریس نادیہ حسین کے بھائی عدنان حسین سے ہوئی تھی۔ تاہم یہ شادی ختم ہوگئی ۔ حرا اور نادیہ حسین ایک دوسرے کی اچھی دوست ہیں ۔ نادیہ حسین کے بھائی سے شادی ختم ہونے کے بعد بھی نادیہ اور حرا کی دوستی ختم نہیں ہوئی ۔ حرا کے ولیمے میں نادیہ حسین نے ہی ان کا میک اپ بھی کیا اور ولیمے میں بھی اپنے بچوں کے ہمراہ شرکت کی۔

View this post on Instagram

A post shared by Irfanistan (@irfanistan)

 یاد رہے کہ حرا خان نے 2015 میں مس ویٹ پاکستان کے رئیلٹی شو میں بھی بطور امیدوار شرکت کی ۔