ڈیوڈ وارنر بھی رونالڈو کے نقش قدم پر۔۔ پریس کا نفرنس میں کوکا کولا کی بوتلیں ہٹا دیں

Oct 29, 2021 | 18:58:PM
ڈیوڈ وا رنر،پریس کانفرنس،کو کا کولا
کیپشن: ڈیوڈ وا رنر،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد جب پریس کانفرنس کرنے آئے تو انہوں نے اپنے سامنے موجود کوکا کولا کی بوتلیں ہٹانے دیں۔

تفصیلات کے مطابق وا رنر کے اس اقدا م کے بعد آفیشلز سے ایک شخص آیا اور انہیں کچھ کہا۔ جس کے بعد آسٹریلوی بلے باز نے بوتلیں واپس رکھ دیں لیکن یہ بھی کہا کہ اگر یہ کرسٹیانو کے لیے ٹھیک ہے تو پھر میرے لیے بھی ٹھیک ہے، لیکن آگے بڑھتے ہیں۔

خیال رہے کہ  جولائی میں یورو 2020ء کے دوران ایک پریس کانفرنس میں کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے سامنے موجود کوکا کولا کی بوتلوں کو ہٹا دیا تھا۔جس سےاس مشروب کی کمپنی کو  کئی ارب ڈالرکا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان سے میچ۔۔شاہین آفریدی کا اہم بیان بھی سامنےآگیا