ہمیں افغانستان کیساتھ بات چیت کرنی چاہئے،جنگ مسئلے کا حل نہیں؛اعزاز چودھری
افغان طالبان نے ان لوگوں کو پناہ دی ہوئی ہے جو دنیا کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں ،دفاعی تجزیہ کارایئر مارشل(ر)ارشد ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ آج افغانستان پاکستان میں جو کر رہا ہے وہ کل کو دوسرے ممالک کے ساتھ بھی ہو گا اور وہی ہوا اب دنیا کو محسوس ہو رہا ہے کہ خطرہ بڑھتا جا رہا ہے ، ہمیں افغانستان کیساتھ بات چیت جاری رکھنی چاہیے جنگ مسئلہ کا حل نہیں۔
24نیوز کے پروگرام نسیم زہرا @پاکستان میں گفتگو ہوئےکرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار ایئر مارشل(ر) ارشد ملک نے کہا کہ افغان طالبان نے ان لوگوں کو پناہ دی ہوئی ہے جو دنیا کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں ، ہمیں دنیا کو بتانا چاہیے کہ افغان طالبان نے دہشت گردوں کو آماجگاہ دی ہوئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان طالبان کو دنیا نے دیکھا ہے کہ یہ کبھی بھی مثبت جواب نہیں دہتے رعاتیں مانگتے ہیں لیکن دانشمندی کا تقاضہ یہی ہے کہ ہم ان کو انگیج کر کے رکھیں اور ساتھ ساتھ دنیا کو بتائیں کہ ان کی اصلیت کیا ہے ۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق سفیر برائے افغانستان آصف درانی نے کہا کہ افغانستان اب صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں رہا بلکہ باقی دوست ممالک کو بھی افغا نستان حکومت پر دبائو ڈالنا چاہیے کے وہ ہوش کے ناخن لیں اور دہشت گردوں کے خلاف ایکشن لیں ان پر قابو پائیں اگر افغان طالبان ایسا نہیں کرتے تو دوست ممالک پاکستان کی مدد کریں ۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان بارڈر ٹریڈ کونسل سید جواد کاظمی نے کہا کہ ہم افغانستان چیمبر آف کامرس اینڈ انوسٹمٹ کے ساتھ رابطہ میں ہیں ان کے کئی ملین ڈالز کے سامان پڑے ہوئے ہیں اس وقت 12ہزار کنٹینر کراچی میں رکے ہوئے ہیں وہ اپنی حکومت کو کہنے کو تیار ہیں کہ ہم جرگہ کے ذریعے اس کو حل کرنے کو تیار ہیں ۔ افغان تاجروں نے اپنی حکومت کو کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارت ممکن نہیں 6 گنا ذیادہ قیمت برداشت نہیں کر سکتے ۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل)ر(عبدالقیوم نے کہا کہ بھارت کا خواب ہے کہ ہم افغانستان کیساتھ جنگ کریں لیکن ہمارے لیے یہ آپشن نہیں ہے کہ ہم افغانستان کیساتھ جنگ کریں ہمیں بات چیت سے ہی اس مسئلہ کو حل کرنا ہے ۔