سندھ سرکار کا 10 دسمبر کو انسانی حقوق کا عالمی دن منانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سندھ سرکار نے 10 دسمبر کو انسانی حقوق کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کرلیا ہے،مرکزی تقریب کا انعقاد تھرپارکر میں کیا جائے گا، دس دسمبر کو صبح 9 بجے مٹھی شہر میں جاگرتا ریلی نکالی جائے گی۔
ریلی کی قیادت معاون خاص محکمہ انسانی حقوق راجویر سنگھ سوڈھا کریں گے ، ریلی میں ارکان قومی اسمبلی ،صوبائی اسمبلی، سیکریٹری انسانی حقوق ،ڈپٹی کمشنر اورایس ایس پی تھرپارکر شرکت کریں گے ۔
جاگرتا ریلی میں مختلف محکموں کے افسران بھی شرکت کریں گے، سکولز، کالجز کے اساتذہ اور طالب علم بھی شرکت کریں گے، ریلی کے بعد تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
سہ پہر3 بجے سے رات 12 بجے تک سیاحتی مقام گڈھی بھٹ پر ثقافتی میلا لگایا جائے گا، میوزیکل نائٹ تقریب کا بھی انعقاد کیا جائےگا، 11 دسمبر کو ننگرپارکر میں بڑھتے ہوئے خودکشی کے واقعات پر کنٹرول کرنے کے حوالے سے جاگرتا ریلی نکالی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں :چیئرمین واپڈا کا گریٹر کراچی بلک واٹر سپلائی سکیم کا دورہ